فوٹو بشکریہ فیس بک

ریلوے خسارہ کیس، سعد رفیق کو ہتھکڑیاں لگا کر سپریم کورٹ لایا گیا
13 دسمبر 2018 (12:00) 2018-12-13

اسلام آباد: ریلوے خسارہ کیس کی سماعت میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ہتھکڑیاں لگا کر سپریم کورٹ لایا گیا۔ وکیل کامران مرتضی کی عدم دستیابی پر سماعت چھبیس دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔

خواجہ صاحب جلدی تو نہیں، کہاں ہے آپ کے وکیل ؟؟؟ چیف جسٹس ثاقب نثار کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مجھے کوئی جلدی نہیں، رات کو نوٹس ملتے ہی کامران مرتضیٰ کو وکیل کیا۔ وہ کوئٹہ میں ہیں آج عدالت نہیں آسکیں گے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔ ایک دن ضرور انصاف ہوگا۔ عدالت کے باہر سنئیر وکلا نے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس سے پہلے سابق وزیر ریلوے کو سپریم کورٹ پہنچنے پر پتہ چلا کہ قیصر امین بٹ کو بھی عدالت لایا گیا جس پر خواجہ سعد رفیق ہکا بکا رہ گئے۔


ای پیپر