فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

دورہ جنوبی افریقہ، کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے اڑُان بھر لی
13 دسمبر 2018 (11:03) 2018-12-13

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کا سخت ترین چیلنج، پاکستانی ٹیم براستہ دبئی جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیلئے اڑُان بھر لی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ 20 دسمبر کو ٹیم جوائن کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کو کئی ماہ بعد محمد عامر کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

سرفراز احمد کہتے ہیں ٹیم کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، تاہم وہ مشکل ٹور میں فتح کیلئے پُرامید نظر آئے۔

طویل دورے کا باقاعدہ آغاز 19 دسمبر سے تین روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا۔ مکمل سیریز میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔


ای پیپر