فوٹو بشکریہ فیس بک

اسٹیٹ بینک کا بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم سے متعلق حیران کن انکشاف
13 دسمبر 2018 (10:04) 2018-12-13

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم کے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ گئے نومبر 2018 میں ترسیلات زر میں 400 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ نومبر 2018 میں ترسیلات زر میں بیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور 1.6 بلین پر آ گئے ہیں۔

ترسیلات زر میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر پر اثرات مرتب ہوں گے اور ملک کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کو نقصان پہنچے گا۔ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر پہلے ہی خطرناک حد تک گر چکے ہیں جو کہ صرف ایک ماہ کی درآمد ت کا احاطہ کر سکتے ہیں۔


ای پیپر