فوٹو بشکریہ فیس بک

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا
13 دسمبر 2018 (09:49) 2018-12-13

لاہور: پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہو گئی، ن لیگ کے رانا خالد قادری اور پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر میں کڑا مقابلہ متوقع۔

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے جو آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جبکہ 16 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔ جہاں رینجرز اور فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے آج حلقے میں مقامی تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پی پی 168 لاہور کی سیٹ خالی کی تھی۔


ای پیپر