برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی، تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
13 دسمبر 2018 (09:24) 2018-12-13

لندن: برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، تھریسامے کے حق میں 200 اور مخالفت میں 117 ممبران اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیئے۔

برطانوی وزیراعظم کہتی ہیں آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کروں گی، بریگزٹ ڈیل مکمل کرنا چاہتی ہوں۔ تھریسامے حکمران کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ مقرر۔ تھریسامے کی پارٹی لیڈر شپ کیخلاف اگلے ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل کی مخالفت کرنے والے ٹوری اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پونڈ کی قدر میں اضا فہ ہو گیا۔


ای پیپر