file photo

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
13 اگست 2020 (16:43) 2020-08-13

لندن: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، کپتان اظہر علی نے کہا ہے شاداب خان کی جگہ فواد عالم قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا پہلے میچ میں غلط ٹائم پر سیشن ہارے جس کے باعث شکست ہوئی، اظہر علی تجربہ کار ہیں کم بیک کرنا جانتے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کو بین اسٹوکس کی حدمات حاصل نہیں ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


ای پیپر