ایم ایل ون کی منظوری پر چین نے خوشی کا اظہار کیا: عاصم سلیم باجوہ
کیپشن:   file photo
13 اگست 2020 (10:54) 2020-08-13

اسلام آباد :پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا اور ایکنک کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اس کے علاوہ ڈی جی چائنہ ریلوے گروپ سن یانگ جن نے بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مقامی افراد اور مال کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بھی یقین دہانی کروائی۔


ای پیپر