کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی
13 اگست 2019 (18:51) 2019-08-13

کراچی : کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ادھر کراچی میں بارش کے ساتھ شروع ہونے والا بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقے 3 دن سے بجلی سے محروم ہیں۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں گزشتہ دو روز سے بارش اور موسم کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

عید سے قبل ہونے والی بارش کے بعد پھوار پڑنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، دکی، قلعہ سیف اللّٰہ، بارکھان، مستونگ، سبی، ہرنائی، زیارت، ڈیرہ بگٹی، گوادر، خضدار، قلات، آواران، جعفر آباد اور بولان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے جس سے مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


ای پیپر