سعودی عرب :خاتون سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
13 اگست 2019 (18:06) 2019-08-13

مکہ مکرمہ کے علاقے سے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے اہلِ مکّہ اور سعودی عرب والوں کو ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے ایک نوجوان عورت کو بازوسے تھام رکھا ہے۔ یہ شخص اس عورت کو اپنے گھر میں گھسیٹ کر اندر لے جانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

تاہم خاتون اس کی اس ذلیل حرکت میں شامل نہیں ہونا چاہتی۔ وہ مسلسل مدد کے لیے چیخ و پکار کر رہی ہے، لیکن لگتا یہی ہے کہ وہاں سوائے ویڈیو بنانے والے کے اور کوئی موجود نہیں۔ اور پھر یہ بے غیرت شخص خاتون کو اندر لے جانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔

جس کے بعد مکّہ کے قائم مقام گورنر بدر بن سلطان نے اس سیاہ کرتوت والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم الشرائع سیکٹر کا رہائشی تھی، جسے اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔


ای پیپر