کشمیریوں کے حق کیلئے جنگ بھی کرنا پڑی تو تیار ہیں:بلاول بھٹو
13 اگست 2019 (16:55) 2019-08-13

مسئلہ کشمیر ,جنگ کی تیاری ۔۔۔!بڑا اعلان کر دیا

کشمیریوں کے حق کیلئے جنگ بھی کرنا پڑی تو تیار ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی ہر نالائقی کو برداشت کر لینگے لیکن کشمیر پر سودا قبول نہیں، کشمیریوں کیلئے آخری حد تک جائینگے اور اگر حق کیلئے جنگ بھی کرنا پڑی تو تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام حکومت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،حکومت کو کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں ،لیکن یہ صرف ٹوئٹ پر ٹوئٹ کیے جا رہے ہیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کشمیریوں کو حق دلوانے کیلئے لڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے حکومت پر قومی یکجہتی ختم کرنے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کشمیریوں کیلئے بھر پور سفارتی جنگ لڑنا ہو گی ،ہم چاہتے ہیں کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر مودی کو بے نقاب کرنا چاہئے، انتہا پسند مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں کیخلاف بھارتی کارروائیاں روکنے کیلئے دنیا کو واضح اور ٹھوس پیغام دینا ہو گا۔


ای پیپر