غرور میں مبتلا بھارت کو خطے کے امن اور استحکام کی پرواہ نہیں:امریکہ میں پاکستانی سفیر
13 اگست 2019 (16:37) 2019-08-13

امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

غرور میں مبتلا بھارت کو خطے کے امن اور استحکام کی پرواہ نہیں: امریکہ میں پاکستانی سفیر

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر نے بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کر نے کے باوجود بھارت اس علاقہ کی شناخت اپنی ظالمانہ اقدام سے تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے ،جس کے نتائج انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے امریکہ میں سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا بھارت کشمیر کے بحران کو ہوا دے رہا ہے، ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کو کشمیریوں نے سراہا تھا لیکن آرٹیکل 370 منسوخ کرکے بھارت نے امریکی پیشکش کو ٹھکرایا ہے، غرور میں مبتلا بھارت کو خطے کے امن اور استحکام کی پرواہ نہیں۔

ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ بھارت کو تنازع کھڑا کرنے سے روکنے کیلئے امریکا جو ممکن ہو کرے، امریکی کوششوں اور پاکستان کے تعاون سے افغانستان میں امن تک رسائی ہوئی،ان کا کہنا ہے کہ وقت ہے کہ امریکا صدرٹرمپ کی پیشکش کو عملی جامہ پہنائے اور پاکستان یا بھارت کے لیے نہیں بلکہ زبان بند کشمیریوں کے لیے ثالثی کی جائے۔


ای پیپر