شیخ رشید عمران خان سے روٹھ گئے
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
13 اگست 2018 (23:54) 2018-08-13

اسلام آباد :پنڈی بوائے کے نام سے مشہور لال حویلی کے مکین شیخ رشید سے متعلق سنسنی خیز خبریں آ رہی ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ صاحب چیئرمین تحریک انصاف سے روٹھ گئے ہیںاور روٹھنے کی وجہ وزارت کا اہم قلمدان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے عمران خان سے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا ،وزارت داخلہ کی دور میں دوسری طرف پرویز خٹک مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں اور شفقت محمود بھی خواہشمند ہیں ،ویسے تو پہلے دن سے ہی شیخ رشید یہ کہتے آرہے ہیں کہ مجھے کسی وزارت کا لالچ نہیں میں صرف غریبوں کی سیاست کرنے آیا ہوں۔

ایک خبر کے مطابق شیخ صاحب نے عمران خان سے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، شیخ صاحب اکثر یہ کہتے رہے ہیں اور اس بات کا با ر ہا اظہار بھی کیا ہے کہ چوہدری نثار کی طرح کہ ان جیسا سینئر سیاستدان ابھی تک پارٹی میں کوئی نہیںہے لیکن عمران خان جو بھی ڈیوٹی دینگے وہ خوشی خوشی وہ کرینگے ۔اب اطلاعات یہ آرہی ہیں کہ شیخ رشید وزارت داخلہ کی یقین دہانی نہ ملنے پر چیئرمین تحریک انصاف سے روٹھ گئے ہیں ۔


ای پیپر