پی آئی اے طیارے میں غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کیساتھ بے حرمتی
کیپشن:   Source : Yahoo
13 اگست 2018 (22:14) 2018-08-13

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیوریو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پی آئی اے طیارے میں غیر ملکی خاتون کے قومی پرچم کیساتھ رقص کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او اور ذمہ دار افسران کے خلاف نشاندہی کرکے کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔پیر کو چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پی آئی اے کے طیار ے میں قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئی غیر ملکی خاتون کا نوٹس لے لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے سی ای او کا اختیارات کے ناجائز استعمال پر ذمہ دار افسران کے خلاف نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے ‘شرمناک حرکت پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے، متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن ہوگا، غیرملکی خاتون پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ طیارے میں غیرملکی خاتون کے رقص سے پی آئی اے کا تعلق نہیں ہے، غیرملکی سیاح نے یہ سب کچھ اپنے طور پر کیا ہے۔

مشہود تاجور کے مطابق غیرملکی خاتون کو طیارے تک رسائی کیسے ملی، نہیں جانتا ہوں، خاتون کی ویڈیو پی آئی اے فیس بک پیج سے ہٹادی گئی ہے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ قوم کی عزت قوم کے وقار قومی پرچم کےساتھ غیر ملکی خاتون نے کھلواڑ کیا‘ پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور باہر خاتون پرچم کے ساتھ رقص کرتی رہیں۔جشن آزادی میں صرف ایک دن رہ گیا ہے اس موقع پر غیرملکی خاتون کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

پی آئی اے طیارے کے اندر اور باہر خاتون قومی پرچم کے ساتھ کی کی ڈانس کررہی ہے، غیرملکی خاتون نے انتہائی غیر مہذبانہ انداز میں رقص کیا۔غیرملکی خاتون کو پی آئی اے کے طیارے تک رسائی کس نے دی اور قومی پرچم کے ساتھ رقص کرتی خاتون کی ویڈیو کیوں اور کس مقاصد کے لیے بنائی گئی، خاتون کو رقص کی اجازت کس نے دی، پی آئی اے انتطامیہ جواب دینے سے قاصر ہے۔


ای پیپر