خان صاحب کا 22سال قبل دیکھا ہوا خواب پورا ہونیوالا ہے ‘جہانگیر ترین
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
13 اگست 2018 (21:57) 2018-08-13

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الحمد اللہ جو خواب عمران خان صاحب نے 22 سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونیوالا ہے‘ عمران خان نے عزم ‘یقین سے منزل پالی‘ یہ سب کیلئے قابل تقلید ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواب عمران خان صاحب نے 22سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونے والا ہے، مشکلات آئیں مگرعمران خان نئے پاکستان کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے‘ عمران خان نے عزم ، یقین سے منزل پالی اور یہ سب کےلئے قابل تقلید ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا‘ جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم”اور”آئی آئی پی ٹی آئی”کے نعروں سے گونج اٹھا۔بعد ازاں اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔15 اگست کواسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا،17 اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ 18 اگست کو عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔


ای پیپر