تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے قاسم سوری کو نامزد کردیا

13 اگست 2018 (20:22)

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے قاسم سوری کو نامزد کردیا ہے ‘قاسم سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

پیر کو تحریک انصاف کے سپیکرقومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار اسد قیصر نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قاسم سوری کوڈپٹی سپیکرنامزدکردیا ہے اور ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

اسد قیصر کا کہناتھا کہ مل کراسمبلی کواحسن طریقے سے چلائیں گے۔پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد امیدوار قاسم سوری نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کوساتھ لےکرچلیں گے،بلوچستان کے مسائل پرفوکس ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کوقومی دھارے میں لائیں گے،موجودہ اسمبلی پاکستان کی تقدیربدلے گی،بلوچستان کی محرومیوں کوختم کریں گے۔

مزیدخبریں