پی ٹی آئی وفد کے بعد آصف علی زرداری بھی لفٹ میں پھنس گئے
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
13 اگست 2018 (20:15) 2018-08-13

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پارلیمنٹ ہاوس کی لفٹ میں پھنس گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد واپسی پر پارلیمنٹ ہاوس کی لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پھنس گئے، وہ 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے ملازمین کے مطابق لفٹ میں 8 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 12 افراد سوار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لفٹ پھنس گئی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ شعبے کے افراد پہنچ گئے اور انہوں نے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکال لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا وفد بھی پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ میں پھنس گیا تھا لیکن جب باہر آئے تو نامزد سپیکر اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا کام لفٹ کی مرمت کروائیں گے۔


ای پیپر