Source : Yahoo

شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون‘ دورہ مملکت کی دعوت
13 اگست 2018 (19:30) 2018-08-13

اسلام آباد:سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے جہاں عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جب کہ شاہ سلمان نے پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے جہاں عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔


ای پیپر