عمران خان صوبہ سندھ کیلئے بہت بڑا پیکیج دینا چاہتے ہیں:عمران اسماعیل

13 اگست 2018 (18:43)

کراچی:نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں تختی لگانے اور فیتے کاٹنے کا شوق نہیں بلکہ ہم تو سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں۔پیر کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج رکنِ سندھ اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھاو ں گا اور پھر استعفیٰ دے دوں گا جبکہ گورنر کی حیثیت سے سندھ کے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہوں.

عمران خان کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے بہت بڑا پیکیج دینا چاہتے ہیں جبکہ میں وزیراعظم اور سندھ حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا اور سندھ نے اپنا فیصلہ دیدیا لہذا اب لکیر پیٹنے سے کو ئی فائدہ نہیں، چاہتے ہیں کہ اب معاملات کو آگے لے کر چلیں، نیب اپنا کام کرے اور ہم اپنا کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بطور گورنر وفاق اور صوبے کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہتاہوں، کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں گے اور سندھ میں کسی پراجیکٹ کو رکنے نہیں دیں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جی ڈی اے، ایم کیو ایم، پی پی اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں جب کہ ہمیں تختی لگانے اور فیتے کاٹنے کا شوق نہیں، ہم سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں