ابھی وزیر اعلی پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا ،  عمران خان
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
13 اگست 2018 (17:37) 2018-08-13

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ابھی وزیر اعلی پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا اور میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے14 اگست مناﺅں گا۔

پارلیمنٹ ہاوس سے روانگی سے قبل میںپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے گفتگوکی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ''فضل الرحمان نے کہایوم آزادی نہیں منائیں گے؟آپ اس پر کیاکہیں گے ؟' عمران خان کا کہنا تھاکہ میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے14 اگست مناوں گا۔

صحافی نے سوال کیا ''کیا وزیر اعلی پنجاب کا فیصلہ ہو گیا ہے ؟'' جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ابھی وزیر اعلی پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ''کیا وزیر اعلی پنجاب کاچناو مشکل فیصلہ ہے ؟''اس سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان صرف مسکرادیے۔


ای پیپر