عمران خان کو قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں ادھار لینا پڑگیا
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
13 اگست 2018 (11:55) 2018-08-13

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں متوقع وزیراعظم عمران خان کو ادھار لینا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی کے 15 ویں اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا تو اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سفید شلوار قیمض پہن کر اسمبلی پہنچے۔

دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب رجسٹریشن کیلئے واسکٹ کے بغیر کچھ ساتھیوں نے تصویر بنواتے ہوئے نشاندہی کی تو عمران خان نے واسکٹ ادھار لیکر تصویر بنوائی۔

پارلیمنٹ کے ایک ملازم نے واسکٹ اتار کر عمران خان کو پہنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔

جشن آزادی سے ایک روز پہلے شہر اقتدار میں عجب مناظر نظر آئے، متوقع وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں خوش و خرم نظر آئے اس موقع پر ارکان اسمبلی گلے ملتے اور مبارکبادیں دیتے رہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی پر آئے تو نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالت میں 5 لیگی رہنما پرویز رشید، بیرسٹر ظفر اللہ، آصف کرمانی، چودھری تنویر اور سعدیہ عباسی ساتھ آئے۔


ای پیپر