اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے: فواد چوہدری
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
13 اگست 2018 (10:46) 2018-08-13

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے اور اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ نئی روایات کا آغاز کریں۔

قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں۔ لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جب کہ عمران خان وزیراعظم بن کر کہاں رہیں گے جلد فیصلہ ہو جائے گا اور ہمیں عوامی مسائل پر غور کرنا چاہیے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے اور نظام حکومت خراب ہو چکا ہے سب کو ٹھیک کرنا ہے۔ دن رات محنت کر کے مسائل دور کریں گے۔


ای پیپر