نیب ریفرنسز، اڈیالہ جیل جانے کے بعد نواز شریف کی پہلی پیشی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
13 اگست 2018 (10:31) 2018-08-13

اسلام آباد: اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ماہ قید کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کا طویل وقفے کے بعد آج سے دوبارہ آغاز ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریفرنسز منتقلی کے فیصلے کی بدولت جج محمد بشیر کے بجائے احتساب عدالت کے دوسرے جج ملک ارشد ٹرائل آگے بڑھائیں گے۔

سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کا فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بند رہا۔


ای پیپر