فوٹوبشکریہ فیس بک

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق
13 اگست 2018 (10:07) 2018-08-13

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 4 کان کن جاں بحق اور متعدد پھنس کر رہ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ 4 ہزار فٹ گہری کان میں گیس بھر جانے کے سبب ہوا، کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے سنجدی کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔


ای پیپر