تقریبا 40 ہزار بیرون ملک پاکستانی واپسی کے منتظر
13 اپریل 2020 (19:43) 2020-04-13

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت تک 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں،اب تک 1640 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائیٹس کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی صاحب نے سب کمیٹی کی مفصل رپورٹ ہمارے سامنے رکھی ہے، اس وقت تک 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں، متحدہ عرب امارات میں بہت سے ایسے پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وبا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو چکے ہیں، اب تک 1640 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائیٹس کے ذریعے واپس لایا گیا ہے،ان 1640 مسافروں میں سے ترکی سے آنیوالے 22 مسافر اور چھ دوسری فلائٹس سے کرونا مثبت آئے ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ 2248پاکستانی، وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وقت انڈونیشیا، کینیا یوگنڈا، اور سوڈان میں موجود ہیں، اگلا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا، ان میں بیرون ممالک میں مقید پاکستانی بھی شامل ہیں، یہ تعداد بڑھ سکتی تھی لیکن صوبے آئر پورٹس کھولنے پر آمادہ نہیں تھے لیکن اب صوبوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اس لئے ہم 14 اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے، امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھی واپس آنا چاہتے ہیں۔ طلباء واپس آنا چاہتے ہیں لہذا یہ 40ہزار کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ 2248پاکستانی، وطن واپسی کے منتظر ہیں جو اس وقت انڈونیشیا، کینیا یوگنڈا، اور سوڈان میں موجود ہیں،انکو 9 پروازوں سے لایا جائے گا،ہم 14 اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے، امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھی واپس آنا چاہتے ہیں طلباء واپس آنا چاہتے ہیں لہذا یہ 40ہزار کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اپنانا ہو گا، وزارت خارجہ، اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، ہمارے دنیا بھر میں سفارت خانے نامساعد حالات کے باوجود، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔


ای پیپر