کرونا وائرس :وہی ہوا جس کا ڈر تھا ،ہمسایہ ملک میں مسلمان میتوں کو جلد دیا گیا
13 اپریل 2020 (18:19) 2020-04-13

کولمبو:جہاں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نماز کے اجتماع کر نے سے روک دیا ہے وہیں مسلمانوں کے عقائد کیخلاف بھی کئ رسمیں کی جا رہی ہیں جن میں آپ ایک انتہائی افسوسناک واقع سری لنکا میں دیکھنے میں آیا ، سری لنکا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر مسلم برادری مشتعل ہوگئی۔سری لنکا نے اتوار کو کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جلانا لازمی قرار دے دیا۔اس اقدام کے بعد مسلمانوں کی اقدار و روایات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

مسلمان اقلیت کا کہنا ہے کہ یہ عمل ان کے مذہب کے خلاف ہے۔سری لنکا میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں تین مسلمان بھی شامل تھے۔ سری لنکا نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام مساجد میں با جماعت نماز کی ادائیگی اور نماز جمعہ پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا میں پولیس نے کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور 160 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ سری لنکن حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے 20 مارچ سے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔


ای پیپر