گولڈ کی نئی قیمتیں جان کر آپ حیران رہ جائینگے ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح
13 اپریل 2020 (18:03) 2020-04-13

کراچی :جہاں پوری دنیا میں اس وقت کاروباری حالات میں مندی چل رہی ہے وہیں سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی ہے ،جس کے بعد گولڈ کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئ ہیں،عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

نرخوں میں 500 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔24 قیراط سونے کی قیمت 99 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی قیمت 91 ہزار 483 روپے فی تولہ مقرر کردی گئی۔غیرملکی منڈی میں سونے کے بڑھتے نرخوں کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔


ای پیپر