عمران خان نے علیم خان کو کالے قانون کی نظر کر دیا: مریم اورنگزیب
13 اپریل 2019 (19:29) 2019-04-13

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کیلئے علیم خان کو کالے قانون کی نظر کر دیا۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے تصدیق کردی کہ انگنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کیلیے علیم خان کو کالے قانون کی نظر کر دیا،فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پہ ہی سوال اٹھا دئیے، نیب کے ترجمان فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا،ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے بقول سارا پاکستان چورہے مگر یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟سارا پاکستان چور ہے لیکن پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں منی لانڈرنگ کے زریعے 18 جعلی بنک اکاؤنٹس سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا ،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ؟سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ نو ماہ میں ملکی قرض میں ساڑھے چار ہزار ارب کیسے اضافہ ہوگیا؟سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ 15ملین ڈالر یومیہ قرض ملک پر کیوں بڑھ رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نیب کے ترجمان فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا،حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے،فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،فواد چوہدری کے بقول سارا پاکستان چور ہے لیکن پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟ آئی ایم ایف سے چوری چھپے کیا شرائط طے کیں؟۔


ای پیپر