نیب کا شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ
کیپشن:   Image Source : Twitter
13 اپریل 2019 (17:38) 2019-04-13

لاہور :حمزہ شہباز کے بعد نیب ٹیم نے شہباز شریف کے گھر بھی چھاپہ مار دیا ،اطلاعات کے مطابق نیب ٹیم اور پولیس نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیرا ﺅ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی ،متضاد اطلاعات کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیرا ﺅ کر لیا ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب اور پولیس شہباز شریف کے گھر پہنچ گئی اور پولیس نے گھیراﺅ کر لیا ،مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ایسا سلوک صرف شریف خاندان کیساتھ ہی کیوں کیا جا رہا ہے ،پولیس کے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ سے قبل اطلاع دینی چاہیے تھی ۔

دوسری طرف نیب ٹیم نے تمام خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیرا ﺅ نہیں کیا ،صرف سمن دینے گئی تھی،ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کے کسی قسم کی کوئی پولیس نفری شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نہیں بھیجی گئی ۔


ای پیپر