Image Source : INP

جمہوریت خطرے میں ہے نہ ہی اسلام خطرے میں ہے :فواد چوہدری
13 اپریل 2019 (17:21) 2019-04-13

کھیوڑہ:فوادچودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب،یو اے ای،ایران وزیر اعظم عمران خان کومسلم ا±مہ کالیڈرسمجھتے ہیں،تحریک انصاف ملک میں نئی خارجہ پالیسی لیکر آرہی ہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کھیوڑہ میں دوستی اسپورٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہو رہے ہیں دہشت گردی جیسے ناسور دنیا تقریبا ہر ملک متاثر ہے۔ ہزارہ کمیونٹی کادرد ہمارے دلوں میں ہیں،کوئٹہ جیسے واقعات ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے ، ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کےلیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑا سیاحت کا بہت بڑا مرکز ہے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ویزا کی پالیسی کو مزید آسان ترین بنا دیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ مزید ترقی کرے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی چھوٹی سی پارٹی بن گئی ہے فاٹاسے متعلق پیپلز پارٹی نے سوتیلے پن کامظاہرہ کیا،فاٹا پر ایک ہزارارب روپے 10برس میں خرچ کرینگے، جمہوریت کو خطرہ ہے نہ ہی نظام کو بلکہ خطرہ ان افرادکوہے جو کچھ جیل میں اور جن کچھ کوجیل جاناہے پاکستان کے ملزمان کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاحال بہت براہے،شہبازشریف کے کارنامے کھل کر عوام کے سامنے آ گئے ہیں نہ جمہوریت خطرے میں ہے نہ ہی اسلام خطرے میں ہے،جیل میں موجودڈاکو خطرے میں ہیں جو ڈاکو جیل میں ہیں وہ باہرآنےکی کوشش میں ہیں جوباہرہیں وہ بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔


ای پیپر