علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے: فواد چوہدری
13 اپریل 2019 (15:59) 2019-04-13

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، ملک کے اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔


ای پیپر