فوٹو :فیس بک

فتح کے بعد اپنے بھائیوں سے لندن فلیٹس مجھے گفٹ کرنے کا کہوں گی،مریم نواز
13 اپریل 2018 (20:54) 2018-04-13

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ فتح کے بعد اپنے بھائیوں سے لندن فلیٹس مجھے گفٹ کرنے کا کہوں گی،جمہوریت کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گی،چاہے کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانی پڑی ۔گزشتہ روزاحتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد تقریر کی تو کہا گیا کہ یہ تجھے مار دیں گے مگر میں نہیں ڈرتی کیونکہ زندگی اور موت تو صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے ۔ میں ایک بہادر باپ کی بیٹی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گی اس کے لئے چاہے کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانی پڑی ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر جانیوالے فصلی بٹیرے ہیں جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات محض جھوٹ کا پلندا ہیںاور اللہ کے بعد عوام ہمارے ساتھ ہیںاسلئے شریف خاندان کو سیاست سے دور رکھنے کا ہر حربہ ناکام ہو گا۔مریم نواز نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ میرے کچھ تحفظات تھے مگر عدالتوں میں آکر پتا چلا کہ میڈیا کے لوگ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔


ای پیپر