فوٹو :فیس بک

بڑے بھائی کی تاحیات نا اہلی کے بعد چھوٹے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
13 اپریل 2018 (20:38)

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا ہے، نواز شریف محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے، نواز شریف جیسے لوگ عوامی رہنمائی کےلئے کسی عہدے کے خواہش مند نہیں ہوتے، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں سب سے بڑی جماعت رہے گی۔

جمعہ کو شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کےلئے ایک آزمائش کا دن ہے، عوام نے نواز شریف کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا، نواز شریف کو عدالتی فیصلے سے ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا ہے، نواز شریف محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے، نواز شریف جیسے رہنما جماعت، عوامی رہنمائی کےلئے عہدے کے مرہون منت نہیں ہوتے، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں سب سے بڑی جماعت رہے گی۔


ای پیپر