احتساب کے نام پر ڈرامہ ،نا اہلی کی مدت تا حیات نہیں،مریم نواز

13 اپریل 2018 (19:03)

سیالکوٹ میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ورکز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ،مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو 4,4بار ایک ہی مقدمہ میں نا اہل کیا جارہا ہے ۔ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی تاحیات نہیں یہ صرف اس وقت تک ہے جب تک یہ لوگ کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔

پرویز مشرف کے دور میں بھی نوازشریف کو کام کرنے نہیں دیا ۔ نواز شریف کو جتنا مائنس کرو گے وہ انتا پلس ہو تا جائیگا ۔سزائیں دینے والوں کو بتا نا چاہتی ہوں کہ لوگ جاگ رہے ہیں،پچھلے 30سال سے لوگ نواز شریف کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نہیں کر سکے ۔جے آئی ٹی کیخلاف اب عوام جے آئی ٹی بنائے گی ۔

مزیدخبریں