nawaz-sharif-pmln

اختیارات کا ناجائز استعمال ۔۔۔نواز شریف پھر گرفت میں آگئے
13 اپریل 2018 (18:20)

لاہور: نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کے لیے 21 اپریل کو طلب کرلیا، نوازشریف نے بطور وزیراعظم جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی،ن کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی۔ جمعہ کو قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔

نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔نیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حکم سے ضلع کونسل کے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔


ای پیپر