لاہور میں بیوی کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرنے والے شوہر کیخلاف کیس کی سماعت
13 اپریل 2018 (17:13)

لاہور : بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے وکلا کو بحث کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی خاتون عارفہ کی اس کے خاوند نے قابل اعتراض تصاویر بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ راجہ عبیدالرحمان کے خلاف اس کی بیوی عارفہ نے ایف آئی اے کو درخواست دائر کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو انٹروپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرکے لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔


ای پیپر