عدالتوں فیصلوں کی ذمہ دار (ن) لیگ اور پی ٹی آئی ہے : بلاول بھٹو زرداری
13 اپریل 2018 (16:51) 2018-04-13

لاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلوں کا ذمہ دار مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف کو قرار دے دیا ۔


ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ سیاستدانوں کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف نے سیاسی معاملات عدالت کے حوالے کر د ئیے اب نااہل نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنے کئے کے نتائج بھگتیں۔


ای پیپر