سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا
13 اپریل 2018 (15:27)

کولمبو: سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا ، سری لنکن صدر کا یہ اقدام ان کے اور وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کی جنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق حکومتی حکم نامے میں سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے، جس کا اطلاق گذشتہ رات سے ہوگیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانل وکریما سنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔


وزیر اعظم رانل وکریما سنگھے نے اقلیتی مسلم اور تامل جماعتوں کی مدد سے تحریک کو ناکام بنایا تھا، جس سے سری لنکن صدر کو دھچکا لگا تھا، جس کے بعد صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانِل وِکریما سنگھے کو عہدے سے ہٹانے کی مہم چلائی تھی۔


ای پیپر