احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایک دن کا استثنیٰ دیدیا
13 اپریل 2018 (12:53) 2018-04-13

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، ایک دن کا استثنیٰ مل گیا ۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو کیپٹن(ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئے ،اس موقع پر مریم نواز کے وکیل امجد پروز نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایک مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنے کے باعث لاہور کے راستے بند تھے جبکہ سکیورٹی اداروں نے بھی احتجاج کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، لہذ عدالت میں پیش نہ ہوسکے ، ان کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کے درخواست کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مریم نواز کو عدالتی حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا ۔


ای پیپر