آرمی چیف سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات ،اہم پیغام
12 ستمبر 2019 (19:47) 2019-09-12

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعود ی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر سعودی ملٹری ایڈوائزر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا ،ملاقات کے دوران سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے ، آرمی چیف نے سعودی بری افواج کی استعداد بڑھانے کیلئے پاک فوج کی مدد کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔


ای پیپر