گوجرانوالہ میں نجی ہسپتال کی نرس کی پراسرار موت
12 ستمبر 2019 (18:09) 2019-09-12

گوجرانوالا :گوجرانوالا کے ایک نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے،پولیس نے بتا یا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے منیر چوک میں واقع ایک نجی اسپتال کی انتظامیہ نے اسپتال کی چوتھی منزل کے نرسنگ روم میں نرس ہما کنول کی لاش پنکھے سے لٹکی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، شاہین آباد کی رہائشی نرس ہما کنول اسی اسپتال میں کام کرتی تھی، نرس ہماکا نکاح ہوچکا تھا اور اگلے ماہ رخصتی ہونا تھی، ہما کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتا یا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی، نرس ہما کنول کے والد ارشد کا کہنا ہے کہ انہیں اسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی تھی کہ ہما کو دل کا دورہ پڑا ہیجب اسپتال پہنچے تو معاملہ کچھ اور تھا،دوسری جانب ہما کی والدہ نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال والوں نے قتل کے بعد ان کی بیٹی کی لاش لٹکائی ہو گی۔


ای پیپر