پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
12 ستمبر 2019 (16:38) 2019-09-12

اسلام آباد : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، مری، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251کلو میٹر تھی،شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

واضح رہے تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔


ای پیپر