افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے :وزیر اعظم
12 ستمبر 2019 (16:14) 2019-09-12

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے ،پاکستان کو افغان جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہے تھا ۔

عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کے کامیاب نہ ہونے کا الزام ہم پر لگا دیا ،امریکہ کا اتحادی بننے سے پاکستان کی معیشت کو 100ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،امریکہ مخالف گروپس بھی پاکستان کیخلاف ہوگئے ،جس کی وجہ سے ہمیں 70ہزار قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا ۔

وزیراعظم نے مزیدد کہا کہ وہ شروع سے اس جنگ کے خلاف تھے، سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی جس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا، یہ تربیت یافتہ لوگ تھے، ایک عشرے بعد جب امریکہ وہاں گیا تو کہا گیا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی ہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا تضاد تھا جسے انہوں نے محسوس کیا۔


ای پیپر