کراچی سے چوروں کا ہپنا ٹسٹ گروہ پکڑا گیا
12 ستمبر 2019 (15:27) 2019-09-12

کرا چی: کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پولیس نے ایرانی ہپناٹسٹ گرفتار کر لیے ہیں، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیروزآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایرانی ہپناٹسٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ملزمان کو قائد آباد کی مارٹ میں واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کے مطابق مارٹ سے ملزم نے تین لاکھ روپے ہپناٹائز کر کے لوٹے تھے۔

 ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتیں کیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سنگاپور اور ملائیشیا میں بھی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کیخلاف دس سے زائد متاثرہ افراد نے رابطہ کیا ہے۔


ای پیپر