فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور
12 ستمبر 2019 (15:23) 2019-09-12

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ وفاقی وزیر اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے ؟ مطمئن کریں۔ جس پر درخواست گزار وکیل نے کہا فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، جہلم کی زمین کو الیکشن کمیشن گوشواروں میں ظاہر کرنے سے چھپایا۔

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں، ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی


ای پیپر