نریندر مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
12 ستمبر 2019 (15:02) 2019-09-12

نئی دہلی: بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے حوالے سے گجرات کا قصاب کے نام سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے ۔

نریندر مودی نے نائن الیون (9/11) کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کو عالمی خطرہ کہا اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو دہشت گردی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور 5 اگست 2019 سے جاری کرفیو اور لاک ڈائون کو فخریہ انداز سے بیان کرتے ہوئے ۔

مودی نے کہا کہ پچھلے دنوں میں ان کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرت مندانہ اقدامات کیے ہیں۔ نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ، جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔


ای پیپر