فوٹو بشکریہ فیس بک

ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سری لنکا کا ساتھ نبھا چکا ہے: رمیز راجا
12 ستمبر 2019 (11:38) 2019-09-12

لاہور: سابق کرکٹر رمیز راجا نے سری لنکن پلیئرز کو ایک بار پھر پاکستان میں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے، کہتے ہیں مہمان کھلاڑی ورلڈ الیون میں پاکستان آ چکے ہیں، انہیں یہاں کی عوام اور سیکیورٹی انتظامات کا اچھے سے اندازہ ہونا چاہیے۔

رمیز راجا نے کہا ایشین کرکٹ ممالک کو آپس میں جڑ کر رہنا چاہیے، انہوں نے کہا ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سری لنکا کا ساتھ نبھا چکا ہے۔ ورلڈ کپ 1996 کے علاوہ حالیہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا کے کشیدہ ترین حالات میں وہاں کا دورہ کیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے خدشے پر مبنی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی، پی سی بی سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکیورٹی کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا۔


ای پیپر