فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں: پیرپگارا
12 ستمبر 2019 (10:56) 2019-09-12

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وفاق کو کراچی کا انتظام سنبھالنے کی تجویز، پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی بولے کبھی بھی آرٹیکل 149 کو غیر آئینی نہیں کہا لیکن کسی شہر میں کچرا ہو تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149 نافذ کرسکتی ہے۔

جس پر وفاقی وزیر علی زیدی نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت مداخلت نہیں کر رہی بلکہ سندھ حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے فروغ نسیم کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔ فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں۔


ای پیپر