بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے اہم اعلان

12 ستمبر 2018 (23:27)

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ جمعہ کی شام5بجےشریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائیگی جبکہ انکی سم قل16ستمبر اتوار عصرتامغرب جاتی امرامیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔انکے جسد خاکی کو گزشتہ روز ہی ریجنٹ پارک کی مسجد میں منتقل کردیا گیا تھا۔انکے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں کلثوم نوازکاانتقال ویسٹ منسٹرسٹی کونسل میں رجسٹرکرایاگیا۔ریجنٹس پارک فیونرل سروس کے مطابق کلثوم نوازکاڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹرسٹی کونسل نے جاری کیا اور کورونرکادفترآج این اوسی جاری کرےگا۔

این اوسی کے اجراکے بعدبیگم کلثوم نوازکی میت پاکستان لےجانےکی اجازت ملے گی۔میاں شہباز شریف بھی بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب یہاں پاکستان میں نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی مل چکی ہے اور وہ بھی رائیونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔شریف خاندان سے تعزیت کے لیے کارکنان کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ جمعہ کی شام5بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائیگی جبکہ انکی سم قل16ستمبر اتوار عصرتامغرب جاتی امرامیں ہوگی۔ بیگم کلثوم نواز کی تدفین انکے سسر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں