نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کی مدت میں حیران کن اضافہ

12 ستمبر 2018 (22:38)

لاہور: جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ، ان کی صاحب زادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں توسیع کرتے ہوئے مدت پانچ دن کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ رات جب پے رول پر رہائی دی گئی تو اس کی مدت 12گھنٹے تھی،رہائی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور لایا گیا اور بعد ازاں انہیں ان کی خاندانی رہائش گاہ جاتی امراء رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی رحلت کے باعث گزشتہ شب رہا کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ قانون کے مطابق کسی مجرم کو پیرول پر 12 گھنٹے کیلئے ہی رہائی ملتی ہے۔

اسی لیے سابق وزیراعظم نواز شریف ،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 12 گھنٹے کیلئے رہا کیا گیا ہے۔تاہم پیرول پر رہائی میں ہر 12 گھنٹے بعد اضافہ کیا جاتا رہے گالیکن اب تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ نے نواز شریف اور ان کی صاحب زادی کی پانچ دن پیرول پر رہائی کے لیے جاری کی جانے والی سمری پر دستخط کر دیے۔سابق وزیرِ اعظم کی پیرول پر رہائی کے سلسلے میں 5 دن کی توسیع بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کی گئی ہے۔

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کا معاملہ دیکھتے ہوئے وزرا نے بھی 5 دن کی توسیع کی منظوری دینے کی اجازت دے دی ہے۔ سیکریٹری داخلہ نسیم نواز کی بھجوائی گئی سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی منظور کر لی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل کے تینوں قیدیوں کو 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا جس کے بعد وہ جاتی امرا پہنچے، تاہم پیرول کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے تین دن کیا گیا۔

مزیدخبریں