قاسم اور سلمان کی بنی گالہ سے تصویر سوشل میڈیاپر وائرل

12 ستمبر 2018 (21:54)

اسلام آباد :عمران خان کے دونوں بیٹے پہلی دفعہ اپنے باپ کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان آئیں ہیں ،سوشل میڈیا پر متضاد خبریں گردش کرتی رہیں کہ قاسم اور سلمان کو سخت سکیورٹی حصار میں ائیر پورٹ سے بنی گالہ تک لایا گیا ۔

قاسم اور سلمان کا عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پہلا دور ہ تھا ،دونوں بھائی اپنی چھٹیاں گزارنے اکثر عمران خان کے پاس آ جا یا کرتے ہیں لیکن اس دفعہ صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔

عمران خان اب وزیر اعظم پاکستان بن گئے ہیں اور وہ اپنا وقت زیا دہ تر وزیر اعظم ہاﺅس میں ہی گزارتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے دونوں بیٹوں کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہے ،ایسے میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنی گالہ میں دونوں بیٹے اب کس کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بیٹے سلمان اور قاسم اپنے کزنوں کیساتھ انجوائے کر رہے ہیں جس میں عمران خان کا پالتو کتا بھی ہے اس موقع پر قاسم اور سلمان اپنے دونوں کزنوں کیساتھ کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں